پاکستان برآمد کنند گان نے افغانستان کو برآمد کی جانے والی سیمنٹ کی فی ٹن قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ مارکیٹ نمائندوں کے مطابق اس وقت پاکستان سے برآمد ہونے والی کل سیمنٹ کا پچاس فیصد افغانستان کو برآمد ہوتا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں افغانستان کو ڈھائی ملین ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے دوران ساڑھے چار ملین ٹن سیمنٹ برآمد ہوئی تھی۔ شمالی اور وسطی افغانستان میں تعمیر نو کی سرگرمیوں میں پاکستانی سیمنٹ کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے مارکیٹ اعداوشمار کے مطابق افغانستان کو برآمد کی جانے والی سیمنٹ کی قیمت سینتس ڈالر سے بڑھ کر چالیس ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے۔