افغان جنگ بارہویں سال میں داخل، امریکا کو کامیابی نہ مل سکی

Afghan war

Afghan war

افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان میں امریکی جنگ بارہویں سال میں داخل ہو گئی۔اب تک اس جنگ میں نیٹو کے3199 اور 2000 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکا کے افغانستان پر حملے کو گیارہ سال مکمل ہو گئے۔

جنگ کا جواز گیارہ ستمبر دوہزار ایک کونیو یارک اور واشنگٹن میں ہونے والے دہشت گرد حملے تھے ۔ حملوں کے مبینہ مرکزی کردار اسامہ بن لادن کی تلاش میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں امریکا طالبان کا تختہ الٹنے کے لیے افغانستان پہنچ گیا ۔سات اکتوبر دوہزار ایک کو امریکا نیافغانستان پر حملہ کر دیا ۔حملے کے فورا بعد طالبان حکومت کا خاتمہ تو کر دیا گیا تاہم طالبان نے بھرپور مزاحمت کا آغازکر دیا۔

بعد میں طالبان کے خلاف اس جنگ میں نیٹو کے پچاس ممالک کی فوجیں بھی شامل کر لی گئیں۔ اب تک اس جنگ میں نیٹو کے 3199 فوجی اور 2000 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ افغانستان سے اتحادی افواج کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور طے شدہ منصوبے کے مطابق تمام غیر ملکی افواج کا انخلا 2014 کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔