افغان جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا اور اتحادیوں کے طالبان سے مذاکرات

Taliban

Taliban

کابل(جیوڈیسک)افغان طالبان کے ساتھ مستقل امن کے قیام کیلئے مذاکراتی عمل جاری ہے، پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی رہائی اہم پیش رفت ہے۔

افغان سر زمین پر کئی دہائیوں سے جنگوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد جہاں افغان عوام تلخ تجربے سے گزر رہے ہیں وہیں نیٹو افواج بھی روز انہ طالبان کے مزاحمت کا سامنا کر رہے ہیں لیکن اب جنگ کے خاتمے کیلئے امریکہ اور ان کے اتحادی لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے بھی سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔

قطر، جاپان اور فرانس میں مذاکرات کے ساتھ ساتھ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی طالبان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات کے دوران افغان طالبان کو کئی صوبے دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جسے مبصرین افغان قوم کیلئے خطرناک تصور کر رہے ہیں۔

پاکستان نے مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اب تک بیس طالبان رہنما رہا کر دیئے ہیں تاہم ملا عمر کے دست راست ملا عبدالغنی برادر سمیت دیگر اہم رہنمائوں کی رہائی کا امکان مزاکرات میں عملی پیش رفت ہونے سے ہی ممکن ہے۔