افغان حکومت نے فوج میں طالبان کی بھرتی روکنیکیلئے نئی پالیسی بنا لی ہے۔ دفاعی حکام کے مطابق فوجیوں کو پاکستان میں موجود اپنے رشتے داروں کو واپس بلوانے کا حکم دیا گیا ہے دوسری صورت میں انہیں وہ فوج چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی اڈوں اور نیٹو فوجیوں پر افغانستان کے فوجیوں کی فائرنگ اور ہلاکتوں کے واقعات کیبعد افغان حکومت نے یہ نئی پالیسی اختیار کی ہے۔ افغان حکومت کو شبہ ہے کہ طالبان افغان فوج میں سرایت کرچکے ہیں۔
حکومت نے طالبان کی فوج میں سرایت روکنے کیلئے ان فوجیوں کو فوج چھوڑنے یا پاکستان سے رشتہ دار واپس بلانے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ادھر امریکا نے بھی طالبان کی افغان فوج میں ممکنہ سرایت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔