افغان شہریوں کے قاتل امریکی فوجی رابرٹ پرآج فرد جرم عائد ہو گی

us soldier

us soldier

افغانستان میں سترہ شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی فوجی پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔ امریکی حکام کا کہناہے کہ رابرٹ بیلز پر قتل، اقدام قتل اور فرائض میں غفلت کی تیس سے زائد الزامات لگائے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابرٹ بیلز کو آج کینساس کے فوجی اڈے پر قائم فوجی عدالت میں الزامات پڑھ کر سنائے جائیں گے۔ امریکی فوج کے اسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز نے گیارہ مارچ کو قندھار میں اپنے فوجی اڈے سے نکل کر شہریوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت سترہ شہری ہلاک ہوگئے تھے