افغان طالبان نے ایران کے دورہ کرنے اور ایرانی حکام سے ملاقاتوں کی تصدیق کردی ہے. برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے طالبان کے سیاسی کمیشن کے ایک وفد کی ایرانی حکام سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔۔۔ افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کے یہ دورہ ایرانی حکام کی دعوت پر ہوا۔ ان کا کہنا تھا۔
طالبان کی جانب سے یہ ایران کا پہلا دورہ نہیں تھا بلکہ اس سے قبل بھی طالبان کے ایک اعلی سطح کے وفد نے ایران کا دورہ کیا تھا۔ افغان طالبان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس دورے میں طالبان وفد نے ایرانی حکام سے ایران میں موجود افغان مہاجرین کو درپیش مشکلات پر بھی بات کی۔سیاسی مبصرین کے مطابق طالبان کا دورہ ایران کے بدلتے حالات کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔