افغان پارلیمنٹ پر حملے کے بعد فائرنگ جاری، ہلاکتوں کا خدشہ

Kabul Afghanistan

Kabul Afghanistan

کابل(جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب بم دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ روڈ پر واقع بارڈر پولیس کمپلکس پر جنگجوں نے حملہ کیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ خود کش کار بم دھماکے کے بعد کئی اور دھماکے بھی ہوئے۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز اور جنگجوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دھماکوں کی جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ دھما کے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ افغان پولیس کے مطابق 3 خود کش حملہ آورں نے سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا ہے۔