برطانیہ (جیوڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اقلیتوں کو ترقی سے روک کر ملکی خوشحالی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
سعیدہ وارثی کا کہنا ہے برطانیہ کو امریکی صدر باراک اوباما کی حالیہ کامیابی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انھوں نے اپنے حالیہ بیان میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب ایک متحد قوم کی ضرورت ہے جس کے لیے اقلیتوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ اب اقلیتوں کا مسئلہ اخلاقی نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اوباما کو بھی 70 فیصد ووٹ ایشیائی اور لاطینی جبکہ 90 فیصد ووٹ سیاہ فاموں نے دیئے۔ برطانیہ میں اقلیتوں کے ساتھ غیر ملکیوں جیسا سلوک کیا جا تا ہے جو درست نہیں۔