اقوام عالم پر مخصوص طرز زندگی مسلط کیا جا رہا ہے۔احمدی نژاد

ahmadinejad

ahmadinejad

ایران(جیوڈیسک)ایرانی صدر محمو د احمدی نژاد نے کہا ہے اقوام عالم پر مخصوص طرز زندگی مسلط کیا جا رہا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام بہت جلد دم توڑ دے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد کا کہنا تھا دنیا کا نظام نا انصافی پر مبنی ہے۔ موجودہ ورلڈ آرڈر نے دنیا بھر کو مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔ عالمی معیشت کو منصفانہ خطوط پر استوار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سپر پاورز کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں۔ ایران نائن الیون کے پس پردہ حقائق سامنے لائے گا۔ ان کا کہنا تھا ایران کو اسرائیل سے مسلسل خطرہ ہے۔ غیرتہذیب یافتہ صیہونی عظیم ایرانی قوم کے خلاف فوج کشی چاہتے ہیں ، مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں کو ایک دوسرے سے کوئی خطرہ نہیں۔

حکمران اشرافیہ مذاہب کے مابین اختلافات کو ہوا دیتی ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا بھر کے انسانوں کو حکمران اقلیت کے خلاف متحدہ ہو جانا چاہئیے۔ ایرانی صدر کی تقریر کے موقع پر امریکا اور اسرائیل کے وفود اقوام متحدہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر گئے۔