اقوام متحدہ کے سیکرٹیری جنرل بان کی مون لبنان پہنچ گئے

Ban Ki moon

Ban Ki moon

اقوام متحدہ کے سیکرٹیری جنرل بان کی مون لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں۔ بان کی مون لبنان کے وزیراعظم اور دیگراعلی قیادت سے شام کی صورتحال اور جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے ارکان پر ہونے والے حملوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسری جانب حزب اللہ کے حامیوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی آمد پر مظاہرہ کیا۔ بان کی مون نے ایک بیان میں حزب اللہ پر زور دیا تھا کہ وہ ہتھیار پھینک دیں۔