الجیریا گیس فیلڈ پر دہشت گردوں کا حملہ ،3 ہلاک ،41 یرغمال

South Algeria Gas Field

South Algeria Gas Field

جنوبی الجیریا (جیوڈیسک) جنوبی الجیریا میں واقع گیس فیلڈ میں دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کر کے اکتالیس غیر ملکی ورکرز کو یرغمال بنانے کا دعوی کیا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں تین افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

ناروے میں الجیریا اسٹیٹ آئل کے ایگزیکٹیو نائب صدر کرسچن بیچر نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق القاعدہ کے حامی شدت پسند گروپ سے ہے۔ یرغمال بنائے جانے والوں میں جاپانی ، برطانوی ، نارویجن اور فرانسیسی ورکرز شامل ہیں۔ مغوی غیر ملکیوں میں سات امریکی بھی شامل ہیں۔

امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے الجیریا گیس فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں میں امریکی باشندے بھی شامل ہیں۔

ادھر فرانسیسی صدر فرانسوں اولاں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الجیرین حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔