الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات نے مستحقین کیلئے گندم مہم کا آغاز کر دیا
Posted on April 24, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات نے مستحقین کیلئے گندم مہم کا آغاز کر دیا۔ہر صاحب حیثیت کم از کم ایک خاندان کو سال کیلئے گندم خرید کر صدقہ کرے۔الخدمت فاؤنڈیشن روایت برقرار رکھتے ہوئے مستحق خاندانوں کو گندم فراہم کرے گی۔سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ۔ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات نے مستحقین کیلئے گندم مہم کا آغاز کر دیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرانتظام پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی مستحق بہن بھائیوںکو سال بھر کی گندم مہیا کی جائے گی۔(کھاریاں )ہر صاحب حثیت کم از کم ایک چاہے رشتہ دار ،پڑوسی ، ملازم ہوں کو سال بھر کیلئے گند م فراہم کرے یہ بات الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے صدر سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی ایک میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات نے مخیر حضرات سے گندم کا عشر دینے کی اپیل کی ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے تمام یونٹس کا اجلاس بلایا گیا اوران کو گندم مہم کے بارے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مستحقین کی نئی لسٹیں بھی تیار کروائی جارہی ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے زیرِ انتظام پچھلے کئی سالوں سے مستحقین کو سال بھر کی گندم مہیا کرنے کا بندوبست کیا جاتا ہے اور مخیر حضرات ہر سال اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اس سال بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنی میڈیا کیمپین کے ذریعے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ جہاں وہ اپنے لئے گندم کی خریداری کریں وہاں اپنے مال میں س کم ازکم ایک مستحق فیملی کے لئے بھی سال بھر کی گندم کے لئے کچھ حصہ ضرور مختص کریں اور اپنے صدقات و عشر الخدمت فاؤنڈیشن کو پہنچائیں اور اس صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ یاد رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام پچھلے سال 400من سے زائد گندم غرباء و مساکین میں تقسیم کی گئی تھی۔ آپ بھی اپنے صدقات و عشر الخدمت فاؤنڈیشن کو پہنچاکر اس خدمت مشن میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔