الخدمت فائونڈیشن بھاگو شریف کے زیرانتظام افطار پارٹی منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) الخدمت فائونڈیشن بھاگو شریف کی زیر انتظام افطار پارٹی گزشتہ روز بھاگو شریف میں منعقد ہوئی ۔مہمانوں میں سید ضیاء اُللہ ایڈووکیٹ ،چوہدری عمران انور، حاجی غضنفر اقبال میاںعطاء اُللہ آف مہمند چک ،ڈاکٹر حامد رحمن ٹیپو شامل تھے ۔قاری شاہد محمود نے درس قرآن میں میں کہا کہ قرآن ہی راہ نجات ہے ہم مسلمان بھٹک چکے ہیں قرآن پاک کے احترام کے حوالے سے کہا کہ یہ گھروں میں صرف سنبھال کر رکھنے والی چیز نہیں ہے بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر ہی نجات مل سکتی ہے۔ سید ضیاء اُللہ ایڈووکیٹ نے الخدمت فائونڈیشن بھاگو کی کارکردگی کو سراہا۔