متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پنجاب میں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو جعلی دوائیں دینے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ججوں پر مشتمل جوڈیشنل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب کے حکمران جو عوام کی خدمت اور بہترین کارکردگی کے دعویدار بنے ہوئے ہیں وہ عوام کو جواب دیں کہ پنجاب میں اتنی بڑی دھاندلی کیسے ہو گئی اور اس سنگین معاملے کا فوری تدارک کیوں نہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں۔ الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے فراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔