الطاف حسین کا سیاسی ڈرائون اُڑنے سے پہلے ہی تباہ ہوگیا۔علامہ اشفاق صابری

راولپنڈی،اسلام آباد(جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق احمد صابری نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا سیاسی ڈرائون اُڑنے سے پہلے ہی تباہ ہوگیا۔ایم کیو ایم نے ہمیشہ ملک میں انتشاراور قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا۔الطاف حسین نے قائد اعظم سے جڑی تاریخ کو توڑ مروڑ کربیان کرکے اپنے بھارتی اور برطانوی ایجنٹ ہونے کا ثبوت پیش کر دیا ہے۔پوری قوم الطاف حسین کے احمقانہ سیاسی ڈرؤن حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور مسترد کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیااورمرحومین کی مغفرت ، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی۔انہوںنے کہا کہ کراچی ،کوئٹہ، خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر کو آگ و خون کی ندی میں نہلا یا جا رہا ہے جبکہ ملک کی بڑ ی سیاسی جماعتیں محض تما شائی کا کر دار ادا کر رہی ہیں۔

ملک کو بھارتی کالونی بنانے کی اجاز ت نہیں دی جا ئے گی۔جہاد کے نام پر خود کش حملوں کی ٹرینگ بند کی جانی چا ہئے۔پاک آرمی سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف عملی کاروائی کرنا ہو گی۔علامہ اشفاق صابری نے کہا کہ کسی کو سٹر کوں پر آکر بندوق اور ڈنڈے کے زور پر اپنی ذاتی کو 18کروڑ عوام پر مسلط کرنے نہیں دیں گے۔ قوم اصلاحات کے نام پر غیر ملکی ایجنڈے کو مستردکردے گی۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوجائے اور بیرونی اشاروں پر چلنے والوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔اس موقع پرمفتی سعید احمد نقشبندی،علامہ دائودعالم رضوی، علامہ گلفرازاحمدستی، قادری ذوالفقارنعیمی، قاضی احمدحسن ہاشمی صاحب اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔