الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور عوامی زندگی میں خوشحالی لائیں گے۔ ڈاکٹر ندیم مقبول
Posted on November 19, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیں انسانیت کی خدمت اور اس سلسلے میں عملی جدو جہد کا درس دیا انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کیا جائے تو ملک سے مسائل کا خاتمہ اور عوامی زندگیوں میں خوشحالی کا انقلاب آجائے گا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر اپنے ترقیاتی فنڈز کے زریعے شاہ فیصل کالونی نمبر4 اور سادات کالونی میں عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی تنصیب اور توسیع منصوبوں پر کام کی تکمیل کے بعد سڑکوں اور گلیوں کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بلدیاتی افسران و دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے علاقائی ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق یقینی بنا یا جائے جاری تعمیراتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کر کے عوام کو بروقت سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے واضح رہے کے PS-119کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر4اور پاک سادات کالونی میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول کے ترقیاتی فنڈز کے زریعے 10اور8انچ قطر کی مین لائن اور گلیوں کی سطح پر 6 اور 4 انچ قطر کی لائنیں ڈالنے کے بعد 50 ہزار اسکوائر فٹ سڑکوں اور گلیوں کی روڈ کارپیٹنگ کا کام انجام دیا جارہا ہے فراہمی آب کی مذکورہ لائنوں کی تنصیب سے شاہ فیصل کالونی نمبر4،سادات کالونی ،H ایریا ملت کالونی سمیت متعدد بستیوں کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میسر آسکے گی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہا کہ علاقائی ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کے حوالے سے عوامی توقعات پر پورا اُترنے کے لئے شب روز جدو جہد میں مصروف ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج شہر کراچی کے گاؤں گوٹھوں اور گلیوں و محلوں کی سطح پر جاری ترقیاتی کاموں کا جال قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر انجام دیئے جارہے ہیں اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات اور خوشحالی معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بلا تفریق علاقائی ترقیاتی کام انجام دینے اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے پر ایم کیو ایم کے قائد محترم الطاف حسین کو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعا کی۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے عوام کو یقین دلایا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین پر عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے اُن کے مسائل اور سکھ دکھ میں حق پرست عوامی نمائندے ،ذمہ دران و کارکنان ہمیشہ عوام کے ساتھ موجود رہ کر انہیں مسائل سے نجات دلا نے اور عوامی زندگی میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر وفلسفے پر عمل کرتے ہوئے خوشحالی لائیں گے ۔