امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں پاکستانی فوجیوں کے علاوہ تیس ہزار سویلین ہلاک ہوئے، القاعدہ کے شکست کیلئے پاکستان کا تعاون لازمی ہے۔ ازبکستان میں امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویومیں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا عراقی قوم کو جمہوریت کا موقع فراہم کرنے کیلئے امریکا نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ایران یا کوئی ملک غلط اندازہ قائم نہ کرے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ عراق سے اسی طرح کا سیکورٹی تعلق رہیگا جو کولمبیا یا اردن سمیت عرب ممالک سے ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہاکہ ان کا ملک لیبیا کے سابق حکمران کرنل قذافی کی ہلاکت کی تحقیقات کے اقوام متحدہ کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایران کو خبردار کیاہے کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے، واپسی کے بعد بھی سیکیورٹی تعلقات برقرار رہیں گے۔