امریکی حکام نے دعوی کیاہے کہ القاعدہ کی قیادت جنوبی ایشیا سے کہیں اور منتقل ہوگئی ہے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کیمطابق انٹیلی جنس ذرائع کاکہناہیکہ اسامہ کی موت کے بعد القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الظواہری مسلسل ٹھکانے تبدیل کررہے ہیں ۔ وہ امریکی ڈرون اور سی آئی اے کے حملوں سے بچنے کی کوشش کررہیہیں ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ایمن الظواہری کا القاعدہ کے آپریشنز میں اہم کردار نہیں رہاہے ۔ دوسری جانب ایک پاکستانی انٹیلی جنس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاہے کہ ایمن الظواہری یمن یا صومالیہ چلے گئے ہیں ۔