اسلام آباد: بھارت میں قید پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر خلیل چشتی بیس سال تک بھارت کی قید میں رہنے کے بعد وطن وآپس پہنچ گئے ہیں اس موقعے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ڈاکٹر چشتی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے صدر زرداری کو ان کی رہائی کا وسیلہ بنایا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی وطن وآپسی سے متعلق بالکل مایوس ہو چکے تھے لیکن اللہ کا کرم ہے کہ انہوں نے وطن کو دوبارہ دیکھ لیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی ڈاکٹر خلیل اور ان کے اہلخانہ کو مبارک باد دی ہے۔