الیکشن ملتوی کئے بغیر بھی اصلاحات ہو سکتی ہیں، صاحبزادہ فضل کریم

Sahibzada Fazal Karim

Sahibzada Fazal Karim

لاہور(جیوڈیسک)لاہور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ حقیقی جمہوریت کیلئے احتساب اور انتخاب دونوں ضروری ہیں، الیکشن ملتوی کئے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کی جا سکتی ہیں۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں اور موروثی سیاست دانوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے، عوام کے دکھوں اور مسائل کا جلد مداوا نہ کیا گیا تو خونی انقلاب آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شر اور ڈر کی لپیٹ میں ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ انتہائی تشویش ناک ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ اصولوں کی سیاست کے دعویداروں نے بے اصولی کی سیاست شروع کر دی ہے ، جنرل پرویز مشرف کے ساتھیوں کو اپنے ساتھ ملانے والے کسی اور کو یہ طعنہ نہیں دے سکتے۔