الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو بلاتفریق یقینی بنایا جائے، روحیل اکبر
Posted on November 3, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات اور انچارج میڈیا سیل پنجاب روحیل اکبر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو بلاتفریق یقینی بنایا جائے اور اس کے مطابق اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تاحیات نااہل قرار دینے کی روایت کی داغ بیل ڈال دی جائے تو یقینا شفاف انتخابات کرا کر قوم کو حقیقی منتخب حکومت اور مستحکم جمہوریت فراہم کی جا سکتی ہے۔
مگراستحصال کے اس معاشرے اور نظام میں ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا کیونکہ جاگیردار ‘ سرکار اور طاقت رکھنے والوں کے سامنے نہ تو عوام پر مارتے ہیں نہ الیکشن کمیشن عوام کو ان کے دست و برد سے بچاتا ہے اور نہ ہی عدلیہ تیز رفتار انصاف کے ذریعے قانون کی حکمرانی یقینی بناتی ہے اسی لئے ضابطہ اخلاق صرف پیش ہوتے ہیں ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا اور اگر الیکشن کمیشن نے بلا تفریق و تخصیص مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کے زریعے انتخابات کرائے تو فخرالدین جی ابراہیم پاکستان میں انقلاب کی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔