امریکا: سینیٹ نے پاکستان کیلئے 96 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) اوباما انتظامیہ نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر سے زائد امداد کی اپیل کی تھی تاہم سینیٹ کی اپروپریشین کمیٹی نے اس میں سے 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کٹوتی کے بعد 96 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری دی۔

منظور کی جانے والی رقم میں پولیو مہم کے لیے امداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ امریکی سینیٹ کے ارکان نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بہتری کو سراہا۔ اور پاکستان کے لیے کثرت رائے سے امداد کی منظوری دی۔ کمیٹی نے ہدایت کی ہے۔

کہ امریکی وزیر خارجہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امدادی رقم پاک ایران گیس منصوبے کے لئے استعمال نہیں ہو گی۔ سینیٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ جان کیری 2011 ء میں لاہور سے اغوا کیے گئے۔ امریکی شہری ویرن وینسٹائن کی بازیابی کو دو طرفہ تعلقات کی ترجیحات میں شامل کریں۔ سینیٹ کمیٹی نے امریکی محکمہ خارجہ کے 2015 ء کے لئے 48 ارب 25 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری بھی دی۔