امریکا ، چین ، جرمنی ، بھارت کی نواز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

Prime Minister

Prime Minister

پاکستان (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی حکومت نے نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کے منتظر ہیں۔ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کی پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

دہشت گردی سمیت دیگر امور سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ کام کے منتظر ہیں۔ ادھر چینی وزیر اعظم ، جرمن چانسلر اور بھارتی وزیر خارجہ نے بھی نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔