امریکا(جیوڈیسک)امریکی ریا ست اوہائیو اور لوزیانا میں آئزک طوفان کے پیش نظر صدر اوباما نے ایمرجنسی نافذ کر دی جبکہ انتظامیہ نیحفاظتی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں۔
ایمرجنسی سروس میں امریکی فوج کی انجینئروں کی ٹیم بلڈوزوں کے ساتھ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ حفاظتی تدابیر کے تحت ٹنوں کے حساب سے ریت کو سمندر کے کناروں پر رکھا جارہا ہے تا کہ طوفان سے پیدا ہونے والی طغیانی کے نتیجے میں سمندر کا پانی شہروں میں داخل نہ ہوسکے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان سے پیدا ہونے والی لہریں کچھ علاقوں میں بارہ فٹ تک اونچی ہوسکتی ہیں جبکہ دوسری جانب شہریوں کو حفاظتی تدابیر کیلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹروپیکل طوفان آئزک آج کسی بھی وقت ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔