امریکا کے صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکا ایشیا اور ایشیا پیسیفک میں موجود خطرات کی وجہ سے مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرے گا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں بریفینگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے کہا کہ امریکی زمینی دستیعراق اور افغانستان کی طرز پر طویل مدت کے زمینی آپریشن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیگا ۔ جبکہ انتہاپسندی کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا دشمنوں کا دنیا کے ہر کونے تک تعاقب کرے گا۔