امریکا : سانٹا باربرا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

Santa Barbara International Film Festival

Santa Barbara International Film Festival

کیلیفورنیا(جیوڈیسک) سانٹا باربرا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا لنکن فلم سٹار ڈینیل لیوس کے گرد مداحوں کا رش لگ گیا۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں باربرا انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہوتے ہی ریڈ کارپٹ پر پہنچنے والے پہلے فلم سٹار ڈینیل لیوس تھے۔ڈینیل ریڈ کارپٹ پر آتے ہی مداحوں کے نرغے میں رہے اور آٹو گراف دیتے رہے۔

ڈینیل نے سابق امریکی صدر ابراہم لنکن میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ڈینیل کئی ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور اب آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔سانٹا باربرا ایوارڈ کی تقریب 4 فروری تک جاری رہے گی۔