امریکا سے برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں،گیلانی

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر یہ برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں۔ وہ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ گیارہ دسمبر تک امریکہ سے شمسی ائیربیس خالی کرالیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہم سایہ ملک ہے اگر وہ کسی بھی طرح متاثر ہوگا تو پاکستان پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی سلامتی چاہتی ہے پھر پاکستانی افواج پر حملے کے لئے افغانستان کی سرزمین کیسے استعمال کی گئی۔
بون کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک کانفرنس میں نہیں جائیں گے جب تک پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضمانت نہ لی جائے۔ امریکہ سے کو شمسی ائیر بیس گیارہ دسمبر تک خالی کرانے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور جب پاکستان افغانستان کی سالمیت اور بقا کی حفاظت کرتا ہے تو پھر پاکستانی افواج پر کیسے افغانستان کی سرزمین سے حملہ کیا گیا۔