امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی مستعفیٰ

hussain haqqani

hussain haqqani

امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے اپنا استعفی ایوان صدر بھجوا دیا ہے، جس کی ایوان صدر کے ذرائع نے تصدیق بھی کر دی ہے۔  ذرائع کے مطابق منصور اعجاز کے خط کے حوالے سے فوجی قیادت ناراض تھی۔ ایوان صدر کے ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ حسین حقانی کا استعفی موصول ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو بھی ان کے استعفے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار کو اپنے ایک انٹرویو میں حسین حقانی کا کہنا تھا کہ وہ ایڈمرل ریٹائرڈ مائک مولن کو کسی بھی قسم کا مواد فراہم کرنے کیمعاملے میں شامل نہیں رہے۔ تاہم اس کے باوجود انھوں نے صدر زرداری کے نام خط میں مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان جائیں گے۔