امریکا (جیوڈیسک) گوانتا ناموبے میں قید ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے میبنہ ماسٹر مائند خالد شیخ محمد نے کہا ہے کہ امریکا نے قومی سلامتی کے نام پر گیارہ ستمبر کو ہلاک ہونے والوں سے بھی زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت سے پہلے مقدمے کے دوران عدالت میں پیشی پر مبینہ ماسٹر مائنڈ کو کٹہرے میں خطاب کی اجازت دی گئی۔ خالد شیخ نے امریکی پالیسیوں کو ایک آمر کی پالیسیاں قرار دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی اتنظامیہ قومی سلامتی کے نام پر اپنے اقدامات کو صحیح قرار دی رہی ہے۔ مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کمانڈو یونی فارم سے ملتی جلتی جیکٹ پہن کر عدالت میں پیش ہوئے۔