امریکا : نائن الیون کیس کی سماعت ملتوی کر نے کی درخواست مسترد

Khalid Sheikh Mohammad

Khalid Sheikh Mohammad

امریکا(جیوڈیسک) امریکی عدالت نے نائن الیون کے واقعے کے ماسٹر مائند خالد شیخ محمد کی سوموار کو مقدمہ کی سماعت ملتوی کر نے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

نیو یارک میں نائن الیون کے واقعے کے مقدمہ کی سماعت کیوبا میں گوانتا موبے کے امریکی نیول بیس میں جاری ہے۔ اب اس کیس کے پانچ اہم ملزموں کے خلاف سماعت سوموار کو ہو گی۔ مقدمہ کے سب سے اہم ملزم خالد شیخ محمد نے در خواست دی ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے کیونکہ وہ علیل ہیں اور عدالت میں حاضر ہو نے سے قاصر ہیں۔ جج نے ان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔