ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ امریکا نے جارحیت کی تو دنیا کا نقشہ بدل جائے گا۔ ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ امریکا الزامات لگانے کے بجائے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ تاہم کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔ امریکا میڈیا کے ذریعے بیان بازی کر کے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ پاکستان افغاستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کے خلاف ہیں۔ دہشتگرد اچھے یا برے نہیں ہوتے ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔