امریکا نے حراست میں لئے گئے حقانی نیٹ ورک کے مبینہ کمانڈر مالی خان کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اس کے تمام اثاثے منجمند کردئیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اعلان کے مطابق مالی خان افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کو دہشتگردی کیلئے سامان اور دیگر چیزوں فراہم کررہا تھا۔ اور اپنے ماتحت سیکڑوں دہشتگردوں کو امریکی افواج، افغان فورس، سویلین اور مفادات پر حملیکا حکم دیتا تھا۔ امریکا نے تمام شہریوں کے مالی خان سے لین دین پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے عالمی دہشتگرد قرار دیاہے۔امریکا نے مالی خان کو ستمبر میں گرفتار کیا تھا۔