امریکا نے شمسی ایئربیس خالی کرنیکی تیاری شروع کردی

shamsi air base

shamsi air base

امریکا پاکستان کے مطالبے کے بعد شمسی ایئر بیس خالی کرنے کی تیاریاں کررہا ہے تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور امید ہے پاکستان فضائی حدود استعمال کرنے سے نہیں روکے گا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ امریکا چند ماہ سے شمسی ایئربیس کے متبادل دیگر اڈوں کو ڈرون حملوں کے لیے تیار کررہا تھا۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر بھی کچھ پاکستانی حکام نے بیس خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکا نے بیس سے ڈرون طیاروں کی پروازیں روک دی تھیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکا نے بیس خالی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔