امریکا: (جیو ڈیسک) امریکا نے ایمن الظواہری سے متعلق پاکستان کی طرف سے ثبوت کی فراہمی کے مطالبے سے اظہار لاعلمی کر دیا۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کے سر پر انعام رکھنے کا مقصد انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے ۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونرنے ایمن الظواہری سے متعلق ہیلری کلنٹن کے بیان پر پاکستانی وزیر خارجہ کے رد عمل پر اظہار لاعلمی کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق مغوی امریکی شہری وائن اسٹائن سے متعلق جاری ویڈیو کتنی اصلی ہے اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکا پالیسی کے تحت دہشت گردوں سے بات نہیں کر سکتا ۔ اس حوالے سے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا ۔