امریکا کا طالبان رہنما افغانستان کے حوالے کرنے پر غور

taliban

taliban

افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کی کوششیں اہم موڑ پر پہر پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سینئر طالبان رہنما محمد فضل کو افغان حکام کے حوالے کرنے پر غور کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان رہنما محمد فضل کو افغانستان کے حوالے کرنے کا مقصد طالبان سے امن معاہدے میں بہتری لانا ہے۔ محمد فضل دو ہزار دو سے امریکا کی گوانتاناموبے جیل میں قید ہیں۔ محمد فضل کو ہزاروں اقلیتوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔