واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکا پاکستان کی سویلین اور فوجی امداد غیر مشروط کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں اور امریکا پاکستان کو دی جانے والی سویلین اور فوجی امداد غیر مشروط کرنے پر غور کر رہا ہے۔
کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو امداد اسی وقت دی جاسکتی ہے جب امریکی محکمہ خارجہ یہ سرٹیفکیٹ جاری کردے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کر رہا ہے، تاہم امریکی عہدے داروں کے مطابق محکمہ خارجہ یہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بجائے پاکستان کو اس شرط سے استثنی دے دے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا استثنی کانگریس کو قائل کرے گا کہ پاکستان امدادی پیکیج کی شرائط پوری کر رہاہے اور پاکستان کی سویلین اور فوجی امداد امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔