امریکہ : ایٹمی اسلحہ عالمی امن کیلئے چیلنج ہے، اوباما

obama korea

obama korea

امریکہ : (جیو ڈسک)جوہری سلامتی کے متعلق عالمی کانفرنس جنوبی کوریا میں جاری ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہناہے کہ ایٹمی اسلحہ عالمی امن کیلئے چیلنج ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں جاری جوہری سلامتی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ میزائل ڈیفنس نظام کیلئے ماحول سازگار نہیں، توقع ہے دوہزار تیرہ میں صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایسامواد بنانے کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے جو انسانیت کی بقا کے لئے خطرناک ہو۔ انسانیت کا تحفظ سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور اس کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔کانفرنس کے دوران امریکا، چین، روس اور دیگر ممالک کے رہنماوں نے زور دیا کہ جوہری سلامتی اور ایٹمی حادثات سے بچنے کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں اور تعان بڑھایا جائے۔