امریکہ شامی باغیوں کو اسلحہ دے: اراکینِ کانگریس

 mccain

mccain

واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کی آمریت کے خاتمے کے لیے ان کے مخالفین کو مسلح کرنے سمیت مزید اقدامات کرے۔ قانون سازوں کے اس گروپ میں ری پبلکن سینیٹر جان مک کین بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ شام میں جاری قتل و غارت کی روک تھام کے لیے امریکہ کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیئے۔

مک کین اور پانچ دیگر سینیٹروں نے کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں شام میں جاری قتل و غارت کی مذمت کی گئی ہے اور امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شامی شہریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں قائم کرنے اور الاسد حکومت کے مخالفین کو مسلح کرنے میں مدد دے۔

گوکہ قرارداد میں اوباما انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر شامی حزبِ اختلاف کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرے، لیکن یہ کام کیسے کیا جائے اس کی کوئی وضاحت قرارداد نہیں کرتی۔