امریکی ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا ہے کہ امریکہ طاہرالقادی کی حمایت نہیں کر رہا۔امریکہ پوری دنیا میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا حامی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکہ پارٹیوں اور افراد کو سپورٹ نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان دہشتگردوں سے لاحق خطرے سے آگاہ ہیں دونوں ممالک امریکہ اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف کوششیں جاری رکھیں گے۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے متعلق فیصلہ پاکستانی عوام اور یہاں کی حکومت کریگی۔