امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ نے طالبان کی مدد کے الزام میں امریکہ نے تین پاکستانیوں کے اکاؤنٹ منجمد کردیئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے آدم خان اچکزئی، امیر چوہدری اور قاری ایوب کے اکانٹ منجمد کردیئے ہیں۔ تینوں پر شدت پسند تنظیموں کی مالی امداد اور دھامہ خیز مواد کی تیاری کے الزام ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق آدم خان اچک زئی اور امیر چوہدری دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ قاری ایوب مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ تینوں افراد پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں سمیت شہریوں کی جان کو خطرہ میں ڈالنے کے الزام عائد ہیں۔