امریکہ نے حافظ سعید کے سرکی قیمت مقررکر کے پاکستان کی قربانیوں کوخاک میں ملا دیا ہے
Posted on April 8, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ: امریکہ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کر کے پاکستان کی افغان جنگ میں دی گئی قربانیوں کو خاک میں ملا دیا ہے اب حکومت پاکستان کو امریکی وزیر دفاع کے سر کی قیمت دو کروڑ ڈالر مقرر کرے ان خیالات کا اظہار سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے106 کرنل(ر) میاں محمد اکرم برنالی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مذید کہا کہپاکستان نے نیٹو کی تیل کی سپلائی ہوائی راست سے بحال کر دی ہے جو قوم کے ساتھ بدترین بد دیانتی ہے پوری دنیا کومعلوم ہے کہ امریکہ نے عراق افغانستان لبیا اور پاکستان میں ڈرون حملوں میں لاکھوں افراد کو شہید کر دیا ہے لیکن کسی نے بھی امریکی وزیر دفاع کے سر کی قیمت مقرر نہیں کی ہے انہوں نے مذید کہا کہ حکمران امریکی غلامی میں آخری حد تک جا پہنچے ہیں اور انہیں عوام مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے آج بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن حکومت کو راہ راست پر لانے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کر رہی ہے لیکن حکمرانوں کی یہ احتجاج بھی پسند نہیں آرہا ہے اور حکومت کا پہیہ غلط سمت میں رواں دواں ہے اب عوام مذید انتظار نہیں کریں گے اور حکومت کے خلاف چلنے والی ہر تحریک کا حصہ ہوں گے۔