امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مواصلات کا نطام درہم برہم ہوگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کے باعث ایمرجسنی نافظ کر دی گئی ہے اور طوفان کے باعث انڈیانا سے نیو جرسی تک 30 لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
طوفان کے باعث مشرقی ریاستوں ورجینیا میں 6، نیو جرسی میں 2 جبکہ میری لینڈ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ریسکیو 911 کی سروس بھی متاثر ہورہی ہے۔ انتظامیہ سڑکوں سے ملبہ اٹھانے اور بحلی کی بحالی میں مصروف ہے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرلیں۔ شرقی ریاستوں میں موسم شدید گرم ہے طوفان کے باعث موبائل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔