لاس اینجلس(جیوڈیسک)امریکا میں معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ایوان نمائندگان میں پیش کیا جانے والا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔
بل کے حق میں 257 اور مخالفت میں 167 ووٹ آئے۔منظوری کے بعد یہ بل صدر براک اوباما کو بھیج دیا گیا ہے جو اس پردستخط کریں گے۔بل میں عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے اور انہیں مزید معاشی فوائد دینے کی تجاویز شامل ہیں۔
بل میں تعلیم، صحت اور سوشل سیکیورٹی کے حوالے سے نئی اصلاحات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔