امریکا : (جیو ڈیسک) امریکی کانگریس نے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کو توہین پارلیمان کا ملزم قرار دے دیا۔ وائٹ ہاس نے ردعمل میں کہا کہ کانگریس میں اٹارنی جنرل سے متعلق ووٹنگ سیاسی شعبدہ بازی ہے۔
امریکا کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کے خلاف کانگریس ارکان نے متنازعہ دستاویز افشا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس میں اٹارنی جنرل کے خلاف تادیبی کاروائی کاعندیہ ملاہے،سرسٹھ ووٹ کے مقابلے میں دو سو پچپن ارکان کی قرار داد میں زور دیا گیا ہے کہ امریکی اٹارنی جنرل اہم دستاویز کے افشا میں مجرمانہ کاروائی کرتے رہے ہیں لہذا کیوں نہ اٹارنی جنرل کے خلاف کانگریس کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
اٹارنی جنرل ایرک کے خلاف کانگریس میں کاروائی کو وہائٹ ہاس نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔