امریکی ایوان نمائندگان میں 633 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بل کی منظوری

US House of Representatives

US House of Representatives

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نے سال 2013 کے لئے 633 ارب ڈالر کا سالانہ دفاعی بل منطور کر لیا ہے۔ ایوان نمائندگان میں یہ بل 107 کے مقابلے میں 315 ووٹ سے منظور کیا گیا۔ اب یہ بل سینٹ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس رقم میں سے 528 ارب ڈالر طیاروں، بحری جہاز اور اسلحہ کے لئے جبکہ 88.5 ارب ڈالر افغان جنگ کے لئے اور 17 ارب ڈالر ایٹمی پروگرام کے لئے مختص کئے جائیں گے۔

بل میں منظور شدہ رقم امریکی صدر کی طرف سے تجویز کردہ رقم سے 1.7 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اس رقم میں اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کے لئے 48 کروڑ ڈالر رقم رکھی گئی ہے۔