ایرانی دھمکیوں کے باوجود امریکی بحری بیڑہ آبنائے ہرمزک سے گزرکر خلیج میں داخل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب امریکی میگزین نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے اسپیشل کمانڈوز ایران کی سرحد کے قریب تعینات کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کی ففتھ فلیٹ کی ترجمان ریبیکا ریبارچ کا کہناہے کہ امریکی طیارہ برادار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن معمول کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج میں داخل ہوا۔ اور اس دوران کوئی ناگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکی طیارہ بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گرزا تو اسے اڑا دیا جائے گا۔ تاہم حالیہ دنوں میں ایران نے اپنے رویئے میں نرمی کی۔ جس کے بعد امریکی بحری بیڑہ معمول کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج میں داخل ہوا۔ دوسری جانب امریکی میگزین نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کے اسپیشل فورسز کے کمانڈوز ایران کی سرحد کے قریب تعینات کردیئے گئے ہیں۔