امریکا (جیوڈیسک) امریکا کے مشرقی ساحل پر بحری جہاز اور ایٹمی آبدوز آپس میں ٹکرا گئے۔امریکا کے مشرقی ساحل پر بحری جنگی جہاز سان جاسنٹو اور ایٹمی آبدوز مونٹ پلر کے ٹکرانے سے آبدوز کے سونار سسٹم کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹکر سے جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور وہ معمول کے مطابق اپنا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
جوہری آبدوز اور بحری جہاز کے درمیان تصادم کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔