امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے امریکی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔
واشنگٹن میں پاک امریکا بزنس کونسل کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سی امریکی کمپنیاں پہلے پاکستان میں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی رابطوں سے دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔حکومت پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔عالمی معاشی بحران کے باوجود گذشتہ سال پاکستان کی برآمدات میں اٹھائیس فیصد اضافہ بہتر معاشی صورتحال کا ثبوت ہے۔