نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک امریکا میں خاتون ایک عمارت سے گرنے کے بعد دو دیواروں کے درمیان پھنس گئیں جنھیں 4 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا گیا۔ پورٹ لینڈ میں فائر فائٹرز نے کنکریٹ کو کاٹا ، اورsoapy lubricant کی مدد سے 4 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد خاتون کو ریسکیو کیا۔
دودیواروں کے درمیان تقریباً 8 سے 10 انچ کی جگہ پر خاتون پھنسی ہوئی تھیں ، فائر اینڈ ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ جب خاتون دو منزلہ عمارت سے گریں تو وہ دیوار پر اسموکنگ کرتے ہوئے چل رہی تھیں ۔ شدید سردی سے بچنے کے لیے خاتون کو پورٹ ایبل ہیٹر بھی فراہم کیا گیا۔