ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی فلم ان دا لینڈآف بلڈ اینڈ ہنی کی کہانی کی چوری کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔ انجلیناجولی نے پہلی بار کسی فلم کی ڈائریکشن دی اور اس کے خلاف کیس کردیا گیا۔انجلینا کی فلم کا موضوع بوسنیاپر ہے ،جس میں ایک فوجی نے بوسنیا کی لڑکی کی بے حرمتی کی مگر پھر بعد میں اسی سے محبت ہوجاتی ہے۔ جنگی حالا ت میں زندگی بسر کرنے والوں پر بننے والی فلم کی کہانی کے خلاف ایک صحافی نے آواز اٹھائی ہے۔امریکی صحافی کاکہنا ہے کہ یہ کہانی ان کے آرٹیکل سے چرائی گئی ہے۔جوانھوں نے بوسنیا میں ہونے والے مظالم پرلکھی تھی۔